ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں کورونا کے تقریبا 2 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز؛ کیرالہ-مہاراشٹر کی حالت تشویشناک؛ کیا ملک میں تیسری لہر دستک دے رہی ہے ؟

ہندوستان میں کورونا کے تقریبا 2 ماہ میں سب سے زیادہ کیسز؛ کیرالہ-مہاراشٹر کی حالت تشویشناک؛ کیا ملک میں تیسری لہر دستک دے رہی ہے ؟

Sat, 28 Aug 2021 19:44:43    S.O. News Service

نئی دہلی،28/اگست (آئی این ایس انڈیا)  ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 46759 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تقریبا دو ماہ میں کورونا کے روزانہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جمعہ کے روز یہ تعداد 44658 تھی اور کورونا کے مریضوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نئے کیسوں کے ساتھ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ملک میں کل 1.10 فیصد ایکٹو کیسز  رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 775 ہے۔ صحت یابی کی شرح 97.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 31852802 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 31374 ہے۔ملک میں ہفتہ واری مثبت شرح گزشتہ 64 دنوں سے تین فیصد سے نیچے رہی ہے۔ فی الحال یہ 2.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یومیہ ایکٹیویشن کی شرح بھی گزشتہ 33 دنوں سے تین فیصد سے نیچے رہی ہے۔ یہ 2.66 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 509 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 4 لاکھ 37 ہزار 370 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ کیرالہ اور مہاراشٹر میں پائے جانے والے نئے کوروناکیسز سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4654 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیرالا میں 32801 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں تیسری لہر کی دستک؟ نئے کیسز اوراموات کی تعداد میں اضافہ 
ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک 30 ہزار سے نیچے آنے والے کیسز اب 45 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ اس دوران ملک میں تیسری لہر کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46759 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یہ تعداد 44658 تھی۔ نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں تیزی سے اضافے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ملک میں فعال کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کل کیسز کا 1.10 فیصد ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 3 59 775 مریض زیر علاج ہیں۔ملک میں صحت یابی کی شرح 97.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 31852802 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 31374 ہے۔ویکسی نیشن کے بارے میں بات کریں توحکومت ویکسی نیشن بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ریکارڈ ایک کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں۔ ویکسی نیشن کی کل تعداد 62.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔


Share: